
*رحیم یارخان میں کچے کے 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے آباد پور کے علاقے میں واردات کے دوران چار شہریوں کو اغوا کرکے 60 بھینسیں بھی چھین لی اور کچے فرار ہوگیے ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کردی ہے*
*رحیم یار خان /// تھانہ آباد پور کی حدود سے بھینسوں کی واردات کا معاملہ ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس۔ مقدمہ درج کر لیا گیا* ۔
*ڈی ایس پی صدر سرکل میاں خالد محمود کی نگرانی میں پولیس ٹیمز تشکیل ملزمان کو ٹریس کر کے بھینس برآمد کرنے کا حکم*
رحیم یار خان : ڈی پی او عرفان علی سموں کا تھانہ آباد پور کی حدود سے بھینسوں کی واردات کا نوٹس ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ڈی ایس پی صدر خالد محمود سے رپورٹ طلب ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ڈی ایس پی خالد کی نگرانی میں ایس ایچ او آباد پور و دیگر ایس ایچ اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے تحرک شروع کر دیا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس ٹیمز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے باہمی کوآرڈینیشن کے ساتھ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : واردات کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈی پی او عرفان علی سموں