
صادق آباد میں ستھرا پنجاب کے ورکرز پر بااثر افراد کے مبینہ تشدد کا واقعہ محلہ فیصل آباد میں پیش آیا بااثر افراد نے ملبہ نہ اٹھانے پر ستھرا پنجاب کے تین۔ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایک ورکرکے سرپر اینٹ مار کر زخمی کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی ورکر کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے ردعمل میں ستھرا پنجاب کے تمام ورکرز نے تحصیل بھر میں صفائی کا کام بند کر دیا اور احتجاجاً دھرنا دے دیا۔ دھرنے میں شریک ورکرز کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی، وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ہی ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔