
مفاہمتی یادداشت (MOU)
مابین ریسکیو 1122 اور ستھرا پنجاب
ریسکیو 1122 اور ستھرا پنجاب کے درمیان معاہدہ فرسٹ تربیتی سیشن ، آگاہی اور صفائی مہمات میں تعاون پر اتفاق
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر جناب عاشق محمود، سی ای او ستھرا پنجاب حافظ غلام غوث کی خصوصی دعوت پر ان کے دفتر تشریف لائے۔ اس ملاقات میں ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ریسکیو 1122 تحصیل صادق آباد کی کمیونٹی ٹیم اور ستھرا پنجاب مل کر مختلف عوامی فلاحی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے۔
اس مفاہمت یاداشت ااور معاہدے کے مطابق:
ستھرا پنجاب کے 918 ورکر کو کو فرسٹ ایڈ کی جامع تربیت فراہم کی جائے گی،
جسمیں ریسکیو پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت شامل ہوں گےابتدائی طبی امداداصول اور ان پر عملداری جیسا کہ
پانی میں ڈوب جانا کرنٹ لگ جانا
دل کے دورے کی صورت میں CPR
خون بہنے کی صورت میں فوری اقدامات
فریکچر مینجمنٹ
آگ لگنے کی ابتدائی سطح پر قابو پانے کے طریقے
کے دوسری طرف بدلے میں صفائی مہمات میں ریسکیو کی کمیونٹی ٹیم شہریوں میں شعور کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرے گی
ریسکیو 1122 کی ذاتی کاوش سے مختلف مقامات پر درخت لگانے کی مہم بھی چلائی جائے گی جس کے لیے خصوصی طور پر شہریوں سکول و کالجز کے طلبہ و طالبات میں شعور کو اجاگر کیا جائے گا
جس کے لیے ستھرا پنجاب ٹیم پودے مہیا کرے گی۔
ریسکیو اینڈ سیفٹی افیسر عاشق محمود سی ای او ستھرا پنجاب کا کہنا تھا یہ باہمی اشتراک عوامی شعور، ماحولیاتی بہتری اور ایمرجنسی آگاہی کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگا